لاہور: ملک کےمختلف شہروں میں جشن آزادی کو شایان شان طریقےسے منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔سرکاری عمارتوں،تجارتی مراکز اور گھروں کو سبز ہلالی قومی پرچم اورجھنڈیوں سے سجانے کا سلسلہ زورو شورسےجاری ہے ۔
شہر کے مختلف بازاروں میں قومی جھنڈیوں، پرچم، ٹوپیوں،بیجز، ٹی شرٹس،پاکستانی جھنڈے پر پرنٹ رنگ برنگے ملبوسات کے اسٹال سج گئے ہیں جہاں خریداری کیلئے بچوں،جوانوں کا رش نظر آتا ہے ۔ شہر کی فضاقومی و ملی نغموں سے گونج رہی ہے ۔