Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

شیاؤمی کمپنی کا10 ویں سالگرہ کے موقع پرصارفین کےلئےتحفہ

مانیٹرنگ ڈیسک: شیاؤمی کمپنی نے10 ویں سالگرہ کے موقع پر 10 سیریز میں ایک نئے فون می 10 الٹرا کا اضافہ کیا ہے۔

رواں سال کے شروع میں شیاؤمی نے اپنے 2 فلیگ شپ فونز می 10 اور می 10 پرو متعارف کرائے تھے۔

جو حیران کن کیمرا سسٹم، تیزرفتار وائرلیس اور وائرڈ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے۔ می 10 پرو کےمقابلے میں می 10 الٹرا میں اس کو مزید بہتر کیا گیا ہے۔

اس میں 108 کی جگہ 48 میگا پکسل مین کیمرا دیا گیا مگر زیادہ خاص 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ہے جس میں 10 ایکس آپٹیکل زوم، 120 ایکس ہائبرڈ زوم اور 8 کے ویڈیو موڈ دیا گیا ہے، بالکل سام سنگ کے گلیکسی ایس 20 الٹرا جیسا زوم دیا گیا ہے۔ اس کےعلاوہ 20 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا (128 ڈگری فیلڈ آف ویو) اور 12 میگا پکسل پورٹریٹ کیمرا بھی 4 بیک کیمروں کے سیٹ اپ کا حصہ ہے۔

فون میں 6.67 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی ڈسپلے خم ایجز اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فنگرپرنٹ ریڈر اسکرین کے اندر دیا گیا ہے جبکہ 20 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں موجود ہے۔

فون میں 4500 ایم اے ایچ ڈوئل سیل بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ 50 واٹ وائرلیس اور 120 واٹ وائرڈ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فون میں 8 جی بی، 12 جی اور 16 جی بی ریم جبکہ 128، 256 جی بی اور 512 جی بی اسٹوریج کے آپشنز بھی دیئے گئے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close