Featuredانٹرٹینمنٹ

نیلم منیرکا اپنے مرد مداحوں کو مشورہ

کراچی : اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ اگر وہ لڑکا ہوتیں تو وہ بھی کسی یتیم لڑکی سے شادی کرکے ان کا سہارا بنتیں۔

نیلم منیر نے اپنے مرد مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ دارالامان اور ایدھی سینٹرز جاکر یتیم لڑکیوں سے شادیاں کرکے ان کی زندگی بدلیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کا کوئی بھائی ہوتا تو وہ انہیں بھی یہی مشورہ دیتیں کہ دارالامان کی کسی یتیم لڑکی سے شادی کرکے ان کا سہارا بنیں۔

نیلم منیر نے مرد حضرات کو بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین سے بھی شادیاں کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ لڑکا ہوتیں تو وہ بھی کسی یتیم لڑکی سے شادی کرکے ان کا سہارا بنتیں۔

ایک انٹرویو میں نیلم نے اپنی شادی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لڑکے سے شادی کریں گی جو اپنی والدہ سمیت اہلِ خانہ کی عزت کرتا ہو۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ شادی سے قبل ہونے والی ملاقاتوں پر یقین نہیں رکھتی کیونکہ ان کے خیال میں شادی ہونے سے پہلے ہی کسی کے لیے سجنا، سنورنا اچھا نہیں۔اداکارہ نے کہا کہ یہ سب شادی کے بعد اچھا لگتا ہے، شادی ہونے کے بعد سب کچھ چلتا ہے مگر شادی سے قبل محبت پر یقین نہیں رکھتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close