Featuredانٹرٹینمنٹ

’آپ جیساکوئی میری زندگی میں آئے”کی گائیکانازیہ حسن کی 20ویں برسی

نازیہ حسن پھیپھڑوں کے کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا ہوئیں

پاکستان میں موسیقی کی دنیا کو نئی جدت دینے والی نازیہ حسن کو اس جہاں فانی سے رخصت ہوئے 20 سال ہوگئے۔

نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے امریکن کالج آف لندن سے گریجویشن کیا اور پی ٹی وی کے مشہور پروگرام ’’سنگ سنگ چلے‘‘ سے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا۔

بھارتی فلم قربانی میں شامل ہونے والے ان کے گیت ’’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘‘ نے نازیہ حسن کو عالمگیر شہرت دی جب کہ نازیہ اور زوہیب کے البم ’’ڈسکو دیوانے‘‘ نے فروخت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

نازیہ نے ان لوگوں کیلئے بھی راہیں ہموار کیں، جو 30 سال پہلے شعبہ موسیقی کے چناؤ کا تصوربھی نہیں کرسکتے تھے۔حکومت کی طرف سےاس عثیم گلوکارہ کو فنی خدمات پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

نازیہ حسن پھیپھڑوں کے کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا ہوئیں اور 13 اگست 2000ء کو وہ خالق حقیقی سے جاملیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close