Featuredسندھ

ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف ایک پیج پر آ گئے

ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے شہر کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا

کراچی: تینوں جماعتوں نے مشترکہ حکمت عملی بنا کر آگے بڑھنے اور ساتھ چلنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

شہر قائد کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے ایک دوسرے کی شدید مخالف سیاسی جماعتیں ایک ہو گئیں۔

کراچی کی بحالی، معاشی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے تینوں جماعتوں نے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے مل کر کام کرنے، مشترکہ حکمت عملی بنا کر آگے بڑھنے اور ساتھ چلنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

ملاقات میں ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے شہر کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

ذرایع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، اور میئر کراچی وسیم اختر شامل تھے، پی ٹی آئی کی طرف سے وفاقی وزیر علی زیدی اور اسد عمر نے شرکت کی۔

ملاقات میں کراچی کی ترقی، نئے ترقیاتی منصوبوں، پانی، سیوریج، ٹرانسپورٹیشن، نالوں کی صفائی، انفرا اسٹرکچر کی بحالی، انکروچمنٹ کے خاتمے سمیت دیگر امور پر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تینوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کراچی کی ترقی کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز بھی سامنے رکھیں، شہر اور عوام کے مفاد میں مستقبل میں صلاح مشورے جاری رکھنے اور مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ کام کرنے اور کراچی کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close