لاہور : وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مرادراس کا کہنا ہے کہ اس وقت تک اسکول کھولنے کی تاریخ 15 ستمبرہے۔
وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ 2 شفٹوں میں اسکول کھولنے پرغور کررہے ہیں، اسکول کھولنے کا حتمی فیصلہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔
اسکول مالکان سے ملاقات میں ایس اوپیز پر بات کریں گے، بچوں کو دو شفٹوں میں تقسیم کرنا ہی بہتر ہوگا، 2 شفٹوں میں اسکول کھولنے پرغور کررہے ہیں،اس وقت تک اسکول کھولنے کی تاریخ 15 ستمبرہے۔
آج جوبھی اسکول کھلےوہ سیل کردیےجائیں گے، کل اسکول مالکان کیساتھ ایس اوپیز طے ہوں گے، دیکھا جائے گا کہ کہاں بے ضابطگیاں ہورہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکول کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز مکمل طور پر تیار ہیں، ایس او پیز کے حوالے سے والدین کو جلد آگاہ کیا جائے گا، 15 ستمبر سے پہلے اسکول کھلنے کی تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔