Featuredدنیا

امریکا میں آسمانی بجلی گرنے کا انوکھا واقعہ

ماہرین کے مطابق صاف آسمان پر بجلی کڑکنے کا عمل کبھی کبھار ہوتا ہے

آسمانی بجلی کڑکنے کی توقع عموماً بارش یا طوفان کے وقت کی جاتی ہے

امریکا میں آسمانی بجلی گرنے کا انوکھا واقعہ پیش آیا ، آسمانی بجلی کڑکنے کی توقع عموماً بارش یا طوفان کے وقت کی جاتی ہے ، مطلع بالکل صاف ہوتے ہوئے بجلی کڑکنا انوکھی بات ہے

امریکا میں بغیر کسی طوفان یا برسات کے زوردار آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے، صارفین نے اسے خوفزدہ کردینے والی ویڈیو قرار دیا ہے۔

یہ انوکھا واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا ، اچانک زوردار آواز کے ساتھ آسمانی بجلی کڑکتی ہے اور قریب موجود پام کے درخت پر گرتی ہے۔

ایک ڈیش کیم میں ریکارڈ ویڈیو میں نہایت صاف شفاف چمکتا ہوا آسمان دکھائی دے رہا ہے اور طوفان یا بارش کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔

ماہرین کے مطابق صاف آسمان پر بجلی کڑکنے کا عمل کبھی کبھار ہوتا ہے اور اسے بلیو بولٹ کہا جاتا ہے، ایسا اس وقت ہوتا ہے جب کچھ دور کسی مقام پر طوفان موجود ہو تو بجلی کا کرنٹ دور دور تک پہنچتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close