Featuredاسلام آباد

وزیراعظم کی ریاست مدینہ کا تصور تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہد کا محور کمزور پاکستانی ہے اور معاشرے کے کمزور طبقے کےلیے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم کی آمد پر کابینہ ارکان نے ڈیسک بجاکر استقبال کیا اور وزیراعظم عمران خان کو پی ٹی آئی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر مبارک باد دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ابھی 24 سالہ جدوجہد ختم نہیں ہوئی ابھی عوام کےلیے بہت کچھ کرنا باقی ہے، کمزور طبقے کےلیے سوچنا اصل ایمان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مدینے کی فلاحی ریاست کے تصور کو عملی شکل دینا چاہتا ہوں، عمران خان نے شفقت محمود کو ہدایت کی کہ تعلیمی نصاب میں ریاست مدینہ کا تصور شامل کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر 8ویں اور 9ویں جماعت کےلیے نصاب تیار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جتنا بھی مشکل وقت آئے، عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا جدوجہد کا اصل مقصد ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close