بیروت: لبنانی جج نے دارالحکومت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کرتے ہوئے اعلیٰ افسر سمیت دو افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرق وسطیٰ کا پیرس سمجھے جانے والے لبنان کے دارالحکومت پیرس میں خوفناک دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے، اس دھماکے کی تحقیقات جج فادی ساون نے دھماکوں کی تحقیقات کے سلسلے میں دو افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
لبنانی خبر رساں ایجنسی نے کسٹم اتھارٹی کے ڈائریکٹر ہنا فارس اور جس گودام میں دھماکے ہوئے اس کے ایک کنٹریکٹر نائلہ الحاج کے وارنٹ جاری کرنے کی تصدیق کی ہے۔
دھماکوں کے سلسلے میں تحقیقات کا سامنا کرنے والے 25 افراد میں سے 6 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں، ان میں بیروت پورٹ کے ڈائریکٹر جنرل حسن کورائیتم اور کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل بدری شامل ہیں۔
حکومت کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں غیر ملکی ماہرین معاونت کر رہے ہیں جن میں امریکی ایف بی آئی کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
فرانس کی جانب سے بھی دھماکوں کی الگ تحقیقات کی جا رہی ہے، فرانس کے کئی شہری ان دھماکوں میں مارے گئے تھے۔