Featuredدنیا

کثیرالمنزلہ عمارت سے لٹکے بچے کو بچانے والا حقیقی سپرمین

بیجنگ : چین میں کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں لگی گرل سے کمسن بچہ اچانک باہر لٹک گیا جسے پڑوسی نے انتہائی ماہرات سے بچایا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے فوجیان میں بچے کے کثیرالمنزلہ عمارت سے باہر لٹکنے کا واقعہ پیش آیا، جسے دیکھنے والے خوفزدہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چھ سالہ بچہ اچانک رہائشی عمارت کی باہر کی جانب لگی گرل سے نیچے لٹک گیا، جسے پڑوسی سے انتہائی ماہرت سے بچایا۔

مقامی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر فوری ریسکیو کارروائی نہ کرتا تو بچہ نیچے گرکر ہلاک ہوسکتا تھا، بچے کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق والدین بچے کو گھر میں تنہا چھوڑ کر خریداری کے لیے باہر گئے تھے اور وہ کھیل کے دوران گیلری کی جانب آیا اور گرل پر لٹک گیا۔

بچے کو بچانے والے 48 سالہ جی ژیمن کا کہنا تھا کہ بچے کے رونے اور لوگوں کے چیخنے کی آوازیں آنے کے بعد گھر سے باہر نکلا تو دیکھا کہ بچہ گرل پر لٹکا ہوا ہے پھر میں نے عمارت کی جانب چڑھنا شروع کیا۔

ریٹائرڈ سپاہی جی ژیمن کا کہنا تھا کہ میرے علاوہ کوئی بھی ہوتا تو وہ ایسے حالات میں بہادری کے ساتھ آگے آتا اور بچے کو بچانے کی کوشش کرتا۔

والدین نے بچے کی جان بچانے پر پڑوسی اور فائر فائٹرز کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بچے کی بہتر دیکھ بھال کرنے کا وعدہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close