لاہور : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں آنے والے ہر فرد کو تبدیلی واضح نظر آنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت شہری سہولتیں بہتر بنانے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں عثمان بزدار نے لاہور کے مسائل کے پائیدار حل کے لیے وزارتی کمیٹی قائم کر دی۔
کمیٹی کا اجلاس ہر 15 دن بعد ہوگا اور متعلقہ محکمے رپورٹ پیش کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وسیم اکرم پلس عثمان بزدار نے محکموں کو لاہور میں سہولتوں کی بہتری کے لیے ٹاسک سونپ دیے۔
عثمان بزدار نے پارکنگ مسائل حل کرنے کے لے مربوط پلاننگ،اوورچارجنگ کے سدباب اور ماحولیاتی تحفظ کے لیےدھواں اگلتی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور پنجاب ہی نہیں پاکستان کا دل ہے،لاہور کو پاکستان کا مثالی شہر ہونا چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں آنے والے ہر فرد کو تبدیلی واضح نظرآنی چاہیے۔