لندن : سائنسی ماہرین نے موٹاپے کا شکار افراد کےلیے خطرے کی گھنٹی بجادی، ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپا ذیابیطس و دل کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئی تحقیق کے مطابق موٹاپا صرف انسانی جسم کے لیے ہی نہیں بلکہ دماغی صحت کے لیے بھی تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔
حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موٹاپے کا شکار افراد کو دماغی تنزلی کا باعث بننے والے الزائمر امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
تحقیق کے دوران 17 ہزار سے زائد مردوں اور خواتین کے دماغی اسکین کیے گئے جن کی اوسط عمر 41 سال تھی، تحقیق میں دماغ کے 128 حصوں میں دوران خون کا جائزہ لیا گیا۔
محققین نے دریافت کیا کہ موٹاپے سے دماغ کے ان 5 حصوں کو خون کی فراہمی کم ہوجاتی ہے جو الزائمر امراض سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔