بیروت : لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔
لبنانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی شعیہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقوں میں پرواز کرنے والے اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایا۔
لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون ہفتہ 22 اگست کو علی الصبح مار گرایا تھا، جو اس وقت بھی حزب اللہ کے قبضے میں ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بھی ہفتے کی صبح اپنے ڈرون طیارے کی حزب اللہ کے ہاتھوں تباہی کی تصدیق کردی گئی ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ جو ہفتے کی علی الصبح لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا، مزاحمت کے رضاکاروں نے مار گرایا۔