Featuredپاکستان

مولانافضل الرحمان ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو گھاس نہیں ڈال رہے، شیخ رشید

اسلام آباد : وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ سنجیدہ کیس شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا کہا ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو کوئی درمیانہ راستہ نہیں مل رہا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نواز شریف پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے معاملے کا یکم ستمبر کو فیصلہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان آجائیں گے تو کون سی تلواریں چل جائیں گی، نواز شریف پاکستان آئیں تو کون سی قیامت آجائے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان چھوٹی جماعتوں کو اکٹھا کرلیا ہے، لیکن مولانا فضل الرحمان ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو گھاس نہیں ڈال رہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک این آر او کی تلاش میں ہیں اس میں کوئی شک نہیں، لیکن عمران خان کی طرف سے ان سے کوئی این آر او نہیں ملنا۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ این آر او دیا تو یہ غداری ہوگی، فضل الرحمان چھوٹی موٹی ٹک شاپ لگانے کی کوشش کریں گے لیکن عمران خان کو پانچ سال پورے کرتا دیکھ رہا ہوں۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ جن کے غیر ملکی اکاؤنٹس میں پیسے ہوتے ہیں ان کی ان ممالک میں عزت ہوتی ہے، میں سمجھتا ہوں میاں صاحب واپس نہیں آئیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close