Featuredپاکستان

کرونا وائرس نے پاکستان میں مزید 9 افراد کی جان لےلی

کراچی : کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے ملک بھر میں مزید 9 جانیں نگل لیں، کرونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 244 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے شروع ہونے والے مہلک ترین کرونا وائرس نے ساری دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث ملک بھر میں کرونا مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 496 شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد دس ہزار 188 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 نے گزشتہ ایک روز میں مزید 9 افراد کی جانیں لے لیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف سندھ میں اموات ہوئی ہیں۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کرونا کے دو لاکھ 76 ہزار 829 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 24 لاکھ 63 ہزار 513 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جس میں سے دو لاکھ 93 ہزار 261 مصدقہ کرونا کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1163 مریض زیر علاج ہیں جس میں سے 115 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close