Featuredپاکستان

تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا اہم اعلان

اسلام آباد : وزیر تعلیم شفقت محمود نے تدریسی عمل بحال کرنے سے معتلق کہا ہے کہ آئندہ ماہ 7 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق منعقد ہونے والے اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم و رہنما پاکستان تحریک انصاف شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ابھی تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق کچھ تجاویز سامنے آئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں اسکول و کالج کھول کر آٹھویں سے بارویں جماعت تک کے بچوں کو بلایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ کلاسوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے اور ایک دن ایک بیج کلاس میں شرکت کرے اور دوسرے دن دوسرا بیج شرکت کرے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے قوانین تیار کیے جارہے ہیں جبکہ ایسا نصاب تیار کیا جارہا ہے جو پورے ملک میں لاگو ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک کا نصاب تیار ہوچکا ہے جس پر تمام صوبوں نے اتفاق کیا ہے جبکہ دیگر جماعتوں کا نصاب تیار کیا جارہا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نئے نصاب کا نفاذ نئے تعلیمی سال کے موقع پر کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ اسکولوں کی20فیصد فیس معاف کی گئی ہے، اس کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close