Featuredاسلام آباد

مسلسل بارشوں کے بعد راول ڈیم پانی سے بھر گیا

اسلام آباد : راول ڈیم کے پانی سے بھر جانے کے باعث ڈیم کے اسپیل ویز کھول دیئے گئے۔

مسلسل بارشوں کے بعد راول ڈیم پانی سے بھر گیا۔ ڈیم میں پانی کی گنجائش 1752 فٹ ہے، جبکہ پانی 90۔1751 فٹ تک پہنچ چکا ہے۔ مزید بارشوں کے پیش نظر 11 بجے راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیئے گئے۔

اسپل ویز ڈیڑھ فٹ کھولے گئے گیٹ سے 6000 کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے، اسپل ویز کچھ گھنٹے کھلے رہیں گے۔ پانی کے اخراج سے قبل سائرن بجائے گئے، سائرن بجانے کا مقصد قریبی آبادیوں کو الرٹ کرنا تھا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں کے رہائشیوں اور راولپنڈی انتظامیہ کو اسپل ویز کھولنے کی پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close