اسلام آباد : شاہ محمود قریشی نے چینی سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کے دوران کہا کہ زراعت میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کے دوران کیا، دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران سی پیک، زراعت میں دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حالیہ دورے میں چینی ہم منصب سے زراعت پر خصوصی گفتگو ہوئی، زراعت میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں زراعت سے متعلقہ منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے پرعزم ہیں، شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں ٹڈی دل حملے کے بعد تعاون پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں عنقریب دو "فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز سینٹر” قائم کرے گا۔