Featuredپنجاب

وزیراعظم پر تنقید سے پہلے شہباز شریف اپنے گریبان میں جھانکیں، فیاض چوہان

لاہور : صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 6 ماہ سے کورونا کے دوران قائد حزبِ اختلاف لاپتہ تھے، 2 سال میں پہلی دفعہ شہباز شریف نے لاہور، اسلام آباد سے باہر قدم رکھا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف و آصف زرداری ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے شہباز شریف اپنے گریبان میں جھانکیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ 6 ماہ سے کورونا کے دوران قائد حزبِ اختلاف لاپتہ تھے، 2 سال میں پہلی دفعہ شہبازشریف نے لاہور، اسلام آباد سے باہر قدم رکھا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ امید تھی حسب وعدہ شہباز شریف زرداری سے کرپشن پر سوال کریں گے لیکن زرداری کا پیٹ پھاڑ کر پیسہ واپس خزانے میں ڈالنے کی باتیں دھری رہ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام سے یکجہتی کی بجائے نیب کے خلاف پریس کانفرنس کر ڈالی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ غیر متحدہ اپوزیشن اپنے غموں کا علاج ڈھونڈنے کےلیے اکٹھی ہوئی، آل شریف اور آل زرداری کی کہانی کرپشن کی اور غم احتساب کا ہے۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ سندھ پر 13 سال حکومت کرنے کے باوجود پی پی نے عوام کا کچھ بھلا نہ کیا، پیپلز پارٹی نے سندھ میں سیلابی اور پینے کے پانی کا مسئلہ بھی حل نہیں کیا حتیٰ کہ کراچی سیلاب میں ریسکیو، نالوں کی صفائی کےلیے فوج کو بلانا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف نے کراچی کی عوام کی حمایت میں ایک لفظ نہ بولا، غیرمتحدہ اپوزیشن کی ملاقات، نیب کے خلاف پریس کانفرنس قابل مذمت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ نواز کے رہنما شہباز شریف نے کراچی کا دورہ کیا تھا اس موقع پر وہ بلاول ہاؤس میں گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close