نئی دہلی : بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران 83 ہزار افراد میں مہلک ترین کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے جان لیوا وبا کرونا وائرس کے ایک روز میں 80 ہزار سے زائد تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہونے کا عالمی ریکارڈ بنالیا جبکہ ایک ہزار سے زائد کرونا مریض دم توڑ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 83 ہزار افراد کا ایک ہی دن میں کرونا وائرس کا شکار ہونا کسی بھی ملک میں سبے زیادہ رپورٹ ہونے والے کسیز ہیں جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران اموات بھی ایک ہزار سے زائد ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ پڑوسی ملک بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد 38 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد نے 67 ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔
دوسری جانب دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 61 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہوچکی ہیں اور 8 لاکھ 67 ہزار 374 اموات ہوئیں اور صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ 84 لاکھ 48 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔