کراچی : پولیس حکام نے کورنگی میں نوجوان کے قتل کو ذاتی کو دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان نے پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 6 میں نامعلوم ملزمان ایک نوجوان سے موبائل چھین پر اسے بنا مزاحمت کیے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، جسے پولیس نے ڈکیتی کے بجائے ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث دونوں ملزمان کا سراغ لگالیا ہے، ملزمان نے پولیس کو گمراہ کرنے کےلیے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کورنگی کی فیکٹری میں ملازمت کرتے ہیں، قتل کی ٹارگٹڈ کارروائی مبینہ طور پر لڑکی کی وجہ سے کی گئی۔
پولیس نے مؤقف اپنایا ہے کہ جس لڑکی کی وجہ سے قتل کیا گیا وہ بھی فیکٹری ورکر تھی، ملزمان نے منیب کو فون کرکے بلایا اور قتل کردیا جبکہ ملزمان نے کچھ فاصلے پر جاکر منیب کا موبائل فون بھی توڑ دیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے مقتول سے موبائل فون چھیننے کے بعد یکے بعد دیگرے کئی فائر مارے تھے۔