کراچی : وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ برسوں کی نا اہلی کراچی کی موجودہ صورتحال کا سبب بنی۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک کے رہنما و وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے کہا کہ وقت کرتا ہے پرورش برسوں، حادثہ ایک دم نہیں ہوتا۔
مراد سعید نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘شکریہ عمران خان کراچی کو تاریخ کا بڑا ہیکج دینے کےلیے’۔
وقت کرتا ہے پرورش برسوں
حادثہ ایک دم نہیں ہوتا
برسوں کی نا اہلی کراچی کی موجودہ صورت حال کی سبب بنی۔شکریہ عمران خان کراچی کو تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دینے کیلے،کراچی ہمیشہ سے بہترین کا مستحق تھا۔— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) September 5, 2020
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ شہر قائد ہمیشہ سے بہتری کا مستحق تھا۔
اس سے قبل مراد سعید کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد کی قانون سازی کو این آر او پلس سے اپوزیشن نے مشروط کیا، اسی اپوزیشن کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں ہے، بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی سازشوں کو انشا اللہ شکست ہوگی۔