Featuredدنیا

خبردار! سینیٹائزر نے ایک شخص کو جھلسا کر جان لےلی

نئی دہلی : بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک شخص سینیٹائزر میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جب کرونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے لوگوں میں سینیٹائزر کا استعمال بڑھ گیا ہے اور تقریباً ہر شخص سینیٹائزر کا استعمال کررہا ہے۔

لیکن ذرا احتیاط سے استعمال کیجئے گا کیونکہ سینیٹائزر آگ بھی پکڑ لیتا ہے، جی ہاں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناسک میں ایک 56 سالہ شخص سینیٹائزر میں لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انل سوچک نامی شخص چوہلے کے قریب کھڑے ہوکر بوتل میں سینیٹائزر بھر رہا تھا کہ اس دوران سینیٹائزر نے آگ پکڑ لی، جس کی لپیٹ میں انل سوچک بھی آگیا۔

آگ کی لپیٹ میں آنے کے بعد متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ علاج کے دوران زندگی کی بازی ہار گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کا جسم 70 فیصد تک جھلس چکا تھا اور تشویشناک حالت کے باعث وہ اس کی جان نہیں بچا سکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close