کراچی:حب ندی کا پل کے گرنے کاخدشہ ہے، جبکہ کئی سال سے مرمت نہ ہونے پرپل کی بنیادیں کمزور ہوگئی ہیں
حب ندی پر کراچی اور بلوچستان کو ملانے والا پل خستہ حال ہوگیا، کئی سال سے مرمت نہ ہونے کے باعث پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے
پل سے کوئٹہ، گوادر، مکران پشین، چمن جانے والی گاڑیاں گزرتی ہیں ، پل کے گرنے کاخدشہ ہے، جبکہ کئی سال سے مرمت نہ ہونے پرپل کی بنیادیں کمزور ہوگئی ہیں
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کہتے ہیں پل کی دیکھ بھال این ایچ اے کی ذمے داری ہے۔ کئی بارخستہ حالی سے آگاہ کیا لیکن کوئی عمل نہ ہوا جواب ملا کہ پل اتنا مخدوش نہیں ہے، مرمت کا معاملہ بعد میں دیکھیں گے۔