آئی ایس پی آر کا پاکستان کے شہدا کو خراجِ عقیدت
یوم دفاع کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا نغمہ جاری
آئی ایس پی آر نے یومِ دفاع اور شہدا کی مناسبت سے نغمہ جاری کردیا جس میں پاکستان کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار یہ نغمہ جاری کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا نغمہ ‘ہر گھڑی تیار کامران’ دراصل 80 کی دہائی کے ایک پرانے نغمے کا ری میک ہے جو علی حمزہ، علی عظمت، علی نور اور عاصم اظہر نے گایا ہے۔
A tribute to our martyrs, our heroes, on the eve of #Defence & Martyrs’ Day.#ہرگھڑی_تیارکامران_ہیں_ہم
#OurMartyrsOurHeroes https://t.co/psf6t1tR57— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 5, 2020
یوم دفاع کے موقع پر اس نغمے میں مسلح افواج کی خدمات اور عملی تیاریوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ میوزک ویڈیو میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک قوم کی حیثیت سے پاکستان کی قربانیوں اور مسلح افواج کے ارتقا کو دکھایا گیا ہے جو کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔
اس نغمے میں گلوکاروں کے شاٹس بھی شامل ہیں جو اپنے ہیروز سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ یہ نغمہ 80 کی دہائی میں گلوکار خالد وحید نے گایا تھا جسے ظفر اللہ پوشنینے لکھا تھا جبکہ ری میک کے اضافی بول علی حیات رضوی نے لکھے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان ایئر فورس(پی اے ایف) نے 1965 اور 1971 کی جنگ کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ‘ مجاہدینِ افلاک کو سلام’ کے عنوان سے گرینڈ اسٹیج شو کا پرومو جاری کردیا۔
یہ شو یومِ فضائیہ پر 7 ستمبر کو شام 7 بجے تمام چینلز پر نشر کیا جائے گا۔
اس پروگرام میں یہ باور کرایا گیا ہے کہ پاک فضائیہ اپنے حدود کی حفاظت بخوبی کرنا جانتی ہے۔