کراچی: عیسیٰ نگری کے قریب پیر بخاری کالونی میں خالی پلاٹ میں کچرے سے بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بچی کی لاش انتہائی خراب حالت میں کچرا کنڈی سے ملی تھی، بطاہر لگتا ہے کہ بچی کو جلایا گیا ہے۔
بچی کی شناخت 5 سالہ مروہ کے نام سے ہوئی ہے، بچی کی گمشدگی کا مقدمہ والد کی مدعیت میں پی آئی بی کالونی میں درج ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کےمطابق بچی کے سر پر چوٹ ہے جو موت کی وجہ بنی،بچی کا چہرہ ممکنہ طور جلا کر خراب کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی کا شبہ ہے مگر حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔