Featuredپاکستان

کراچی کی ترقی وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی بد انتظامیوں کے باعث کراچی کے حالات بدترین ہوئے لیکن کراچی کی ترقی وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان سے ملاقات کے دوران کیا، اس دوران دونوں نے ملک کی تازہ سیاسی صورت حال اور قانونی امور پر مشاورت کی جبکہ کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج سمیت پارلیمانی معاملات پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفاق کراچی کے مسائل کے حل کےلیے مالی وسائل فراہم کرے گا، ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت منصوبوں پر جلد عمل درآمد ضروری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سیاسی بدانتظامیوں کے باعث کراچی کے حالات بدترین ہوئے، کراچی کی ترقی وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ملاقات کے دوران ایف ٹی ایف سے متعلق قانون سازی پر بھی گفتگو ہوئی، وزیر اعظم ایک بار پھر قانون سازی کا عمل جلد مکمل کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی سے متعلق قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے، کراچی کے لیے ایک ہزار 113 ارب کے پیکج کا اعلان خوش آئند ہے۔

مشیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے معاشی حب کی بہتری کےلیے بروقت قدم اٹھایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close