ماسکو : وفاقی سیکیورٹی ادارے نے دھوکہ دہی کے الزام میں ڈپٹی وزیر توانائی کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق روسی ڈپٹی وزیر توانائی اناتولی تخانوو ان دنوں وزارت وزارت کے ڈیجیٹٰل پروجیکٹس کی سربراہی کررہے تھے۔
میڈیا رپورٹس میں تبایا گیا ہے کہ سیکیورٹی ادارے نے اناتولی تخانوو کو گھر اور دفتر میں تلاشی لینے کے بعد مورد الزام ٹہرایا اور گرفتار کرلیا۔
نیوز ایجنسی کے مطابق 57 سالہ ڈپٹی وزیر توانائی نے انرجی کے نام پر چلنے والے سرکاری سبسڈی پروگرام میں مبینہ طور پر فراڈ کیا ہے۔
خیال رہے کہ روسی وزیر الیگزینڈر نواک کے آٹھ ڈپی وزیروں میں ایک ہیں۔