Featuredپنجاب

خاتون زیادتی کیس: پیپلزپارٹی کا پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ

لاہور: موٹروے لاہور کے قریب خاتون کے ساتھ مبینہ ریپ، 12 افراد زیر حراست

پاکستان پیپلزپارٹی نے لاہور کے علاقے گجرپورہ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

پیپلزپارٹی خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پارلیمان میں اٹھائے گی، گزشتہ روز لاہور گجرپورہ میں موٹروے پر نامعلوم مسلح افراد نے خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا، میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے خاتون سے زیادتی کے واقعے پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروادیا، توجہ دلاؤ نوٹس شیری رحمان کی جانب سے سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرایا گیا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، نوٹس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ مسلح افراد نے خاتون کو اسلحے کے زور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، متعلقہ وزیر اس معاملے پر ایوان کو آگاہ کریں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close