بزنس مین ہربھجن سنگھ کو چار کروڑ کا چونا لگا دیا
نئی دہلی : بھارتی صعنت کار نے معروف سابق کرکٹر نے ہربھجن سنگھ سے 4 کروڑ روپے ٹھگ لیے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو چنئی کے ایک صنعت کار نے لوٹ لیا، کرکٹر کو ٹھگنے کا واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب صنعت کار جی مہیش نے پولیس میں شکایت درج ہونے کے بعد قبل از وقت عدالت سے ضمانت لے لی۔
بھارتی حکام نے کیس کو شفاف طریقے سے منطقی انجام تک پہنچانے کےلیے تحقیقات ایک سینئر افسر کے سپرد کردیں ہیں۔
ہربھجن سنگھ نے 2015 میں ایک دوست کے کہنے پر چنئی سے تعلق رکھنے والے ایک بزنس مین کو چار کروڑ روپے کی خطیر رقم بطور ادھار دی تھی۔
پولیس کو درج کرائی گئی شکایت میں ہربھجن نے کہا ہے کہ بارہا رقم کا مطالبہ کرنے کے بعد بھی بزنس مین بہاکر مہلت مانگ لیتا تھا پھر بہت زیادہ اسرار کرنے پر صنعت کار نے 25 لاکھ کا چیک دیا۔
ہربھجن سنگھ نے بتایا کہ جب وہ چیک بینک میں جمع کرایا تو اکاؤنٹ میں رقم نا ہونے کے باعث چیک باؤنس ہوگیا۔
چیک باونس ہونے پر بھارتی کرکٹر نے چنئی جاکر تامل ناڈو پولیس کو شکایت درج کرائی تاہم ابھی تک پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔