Featuredسندھ

کراچی میں رواں برس کتنی عمارتیں منہدم ہوئیں اور کتنے لوگ جاں بحق ہوئے؟

کراچی : شہر قائد میں مکدوش ہوجانے والی چھ عمارتیں رواں سال زمیں بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی کی نااہلی کے باعث کراچی قائد میں رواں برس عمارتیں گرنے کے 6 واقعات پیش آئے جس میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پہلا واقعہ لی مارکیٹ میں پیش آیا جہاں پانچ منزلہ عمارت زمیں بوس ہوئی تاہم واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسرا واقعہ لیاقت آباد میں پیش آیا جہاں چار منزلہ عمارت گری لیکن خوس قسمتی سے یہاں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ تیسرا واقعہ گلبہار میں پیش آیا، تین منزلہ عمارت 2 منزلہ عمارت پر گری، جس کے نتیجے میں 15 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد حادثے میں زخمی ہوئے۔

عمارت گرنے کا چوتھا واقعہ اولڈ سٹی ایریا لیاری میں پیش آیا، جہاں پانچ منزلہ عمارت 3 منزلہ عمارت پر گری، حادثے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

پانچواں واقعہ کورنگی اللہ والا ٹاون میں پیش آیا ، 4 منزلہ عمارت زمین بوس ہوئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی ہوئے، چھٹا واقعہ لیاری کوئلہ گودام میں پیش آیا جہاں 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close