کراچی : سندھ بھر میں آج سے بارشوں کا امکان ہے، بارشوں سے متعلق پی ڈی ایم اے نے ایک مرتبہ پھر الرٹ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا نیا سسٹم ملک میں داخل ہوچکا ہے جس کے باعث آج سے سندھ بھر میں بارشوں کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کراچی، بدین، ٹھٹھہ،تھرپارکر، عمرکوٹ میں بارش کا امکان ہے جبکہ شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، دادو، سکھر، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سندھ کے شہروں میں آج اور کل کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سندھ بھر میں ہونے والی بارشوں کے دوران کراچی و سندھ بھر کی عوام شدید مشکلات کا شکار ہوئیں تھی، حکومتی نااہلیوں کے باعث بارش کے دوران شہر قائد میں 80 کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ سڑکوں کئی کئی فٹ جمع ہوگیا تھا اور سیکڑوں کے خاندان بے گھر ہوگئے۔