لاہور : تین بچوں کی ماں سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار ہونے والے وقار الحسن نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے قریب گجرپورہ لنک روڈ پر بچوں کے سامنے ماں سے اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عابد علی کا ساتھی وقار الحسن خود ماڈل ٹاؤن سی آئی اے میں پیش ہوگیا۔
ملزم وقار الحسن نے سی آئی اے میں پیش ہوکر صحت ہوکر جرم سے انکار کردیا، وقار الحسن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ میرا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
وقار الحسن کے بیان پر پولیس ملزم کو لیکر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کے دفتر پہنچ گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم قلعہ ستار شاہ میں موٹر سائیکل مکینک ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے جمعے کی شب اب کرول گاؤں میں وسی پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے مرکزی ملزم عابد علی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کےلیے آپریشن جاری تھا۔
خیال رہے کہ تین روز لاہور گجرپورہ میں موٹروے پر خاتون کی گاڑی میں پیٹرول ختم ہوا تو مسلح ملزمان آن پہنچے اور انہوں نے خاتون سے ڈکیتی کے بعد بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے ملزمان کے خاکے تیار کرلیے مزید تحقی