Featuredبلوچستان

‘مجھے چوری کرتے کیوں دیکھا’ گھریلو ملازمہ کے ہاتھوں 4 سالہ بچہ قتل

کوئٹہ : گھریلو ملازمہ چوری کے دوران چار سالہ بچے کو قتل کرکے فرار ہوگی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ریاست مدینہ کے قیام کے باوجود دہشت گردی، فرقہ واریت، راہزنی، عصمت دری اور ظلم و تشدد کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ روز گھر میں کام کرنے والی ملزمہ نے چوری کرتے ہوئے دیکھنے پر کمسن بچے کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ بچے کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملازمہ کے بھائی کو کل ہی گرفتار کرلیا تھا جبکہ ملازمہ کی تلاش جاری ہے۔

کمسن مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کردیا گیا تھا اور کل ہی بچے کی تدفین بھی کردی تھی۔

اہل خانہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے مقتول بچے نے ملازمہ کو گھر سے زیورات چوری کرتے ہوئے دیکھ لیا تھا جس کی وجہ سے ملازمہ نے بچے کو قتل کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close