Featuredدنیا

دوران چارجنگ موبائل فون کا استعمال موت کی وجہ بن گیا

بنکاک: چارجنگ کے دوران موبائل فون کا استعمال لڑکی کی جان لے گیا

تھائی لینڈ میں موبائل فون چارجنگ پر لگا کر موسیقی سننے والی 166 سالہ طالبہ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی۔

لڑکی کی شناخت تھانالک فائی فداسری کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ پڑھائی مکمل کرنے کے بعد ہیڈ فون سے موسیقی سن رہی تھی اس دوران موبائل فون چارج پر لگا رہا اور کرنٹ لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

تھانالک کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹی کو رات کے کھانے کے لیے کمرے میں بلانے کے لیے گئے تو لاش پڑی تھی، اس کے ہاتھ میں فون تھا، گلے اور بازو پر جلنے کے نشانات موجود تھے۔

پولیس نے ابتدائی تحقیق میں لڑکی کی موت کی وجہ موبائل فون سے کرنٹ لگنا قرار دیا جبکہ ہلاک ہونے والی لڑکی کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close