Featuredپاکستان

اقتصادی کمیٹی نے دینی مدارس کےلیے 9 کروڑ 61 لاکھ کی ضمنی گرانٹس منظور کرلی

اسلام آباد : مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ای سی سی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے این سی او سی کے لیے 21 کروڑ 96 لاکھ 31 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ای سی سی نے معذور افراد کےلیے ڈیوٹی فری گاڑی درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترمیم کے تحت معذور افراد کی آمدن کی حد بڑھا کر دو لاکھ ماہانہ تک کردی گئی جبکہ پہلی ڈیوٹی فری گاڑی کےلیے معذور افراد کی آمدن کی حد 20 ہزار سے ایک لاکھ ماہانہ تک تھی جبکہ گاڑی درآمد کرنے والے کےلیے گزشتہ 10 سال گاڑی نہ خریدنے کی شرط عائد تھی۔

اجلاس میں پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کے قیام اور ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی گئی، این سی او سی کےلیے 21 کروڑ 96 لاکھ 31 ہزار کی تکنیکی صمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔

اعلامیے کے مطابق وزارت ریلوے کی اخراجات کےلیے 6 ارب کی اضافی گرانٹ منظور کی گئی جبکہ 50 کروڑ ماہانہ کی رقم تنخواہوں، پینشن اور ضروری اخراجات پر خرچ ہوں گے اور دینی مدارس کےلیے 9 کروڑ 61 لاکھ کی ضمنی گرانٹس منظور کی گئی۔

اجلاس میں طے پایا کہ ‘سب کےلیے ہنر’ پروگرام کےلیے 16 کروڑ کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی، ای سی سی نے ضمنی گرانٹس کی سمری وفاقی وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ نے پیش کی، رولنگ اسپیکترم اسٹرٹیجی 2020-23 کی اشاعت کی منظوری دے دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں گندم کی درآمد کا معاملہ مزید غور کےلیے مؤخر کردیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close