ریاض : سعودی عرب میں شوہر کی دوسری شادی کے موقع پر پہلی بیوی کے جشن منانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔
دنیا بھر میں کوئی خاتون اپنی سوتن کو برداشت نہیں کرسکتی اور آئے روز ایسی خبریں آتی ہیں کہ بیوی نے شوہر کے دوسری شادی کرنے پر خودکشی کرلی یا شوہر و سوتن کو قتل کردیا لیکن عرب دنیا میں ایسا بلکل نہیں ہے۔
عرب ریاستوں میں اکثر ایک مرد دو یا دو زائد شادیاں ہوتی ہیں اور عموماً پہلی بیوی خود اپنے شوہر کےلیے دوسری بیوی کی تلاش کرتی ہے ایسا ہی کچھ واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا ہے۔
ام عمر نامی سعودی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جو اپنے شوہر کی دوسری شادی پر جشن منارہی ہے۔
هديتي المتواضعه لزوجي بمناسبة زواجه الثاني وحبيت اشاركها معكم لنشر السلام والالفه بين الأُسر السعودية وحسيت ان مجتمعنا بحاجة الى نماذج ايجابية في الحياة الزوجية 🌹❤️ اذا تايدوني اسعدوني برتويت لعله ينشر الفرح والبهجة بين الازواج ❤️ 🥰 #شوق_الدويني_تبارك_لزوجها_زواجه_الثاني pic.twitter.com/uaTOsf1emu
— ام عمر ♈︎ (@hair4412) September 11, 2020
سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر کی دوسری شادی پر وہ ناصرف خوش ہوں بلکہ پوری طرح سے راضی بھی ہیں کیونکہ اس کے لیے انہوں نے پہلے سے ذہن سازی کررکھی تھی۔
خاتون نے بتایا کہ گزشتہ چار سال سے میں ذہنی طور پر خود کو اپنے شوہر کی دوسری شادی کے لیے تیار کررہی تھی اور شوہر کو دوسری شادی کے لیے راغب بھی کررہی تھی، بالآخر وہ دن آگیا کہ میں نے شوہر کی شادی کے موقع پر اپنے گھر میں بچوں کے ساتھ جشن منایا، جشن کی وجہ بتاتے ہوئے ام عمر کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے بھی والد کی خوشیوں میں شریک ہوں۔
سعودی خاتون نے کہا کہ میرے بچے بھی والد کے دوسرے گھر کا حصہ ہیں اور مستقبل میں ان کے بھائی بہن بھی دوسرے گھر میں ہوں گے۔