نئی دہلی : بھارت میں خاتون خانہ نے شوہر کو رسیوں سے باندھ کر ڈنڈوں سے پٹائی کردی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک بھارتی خاتون کو اپنے شوہر کی خوب پٹائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خاتون نے اپنے شوہر کو رسیوں سے باندھ کر ایک بانس سے باندھا ہوا ہے اور ڈنڈے سے خوب تشدد کا نشانہ بنارہی ہے جبکہ شوہر چیخ چیخ کر رحم کی اپیل کررہا ہے۔
شوہر چیخ چیخ کر اپنی بیوی سے رحم کی بھیگ مانگ رہا ہے اور وعدے کررہا ہے کہ آئندہ شراب نہیں پیئے گا اور نا ہی کوئی اور نشہ کرے گا۔