کراچی : پی ٹی آئی رہنماء فردوس شمیم نقوی نے اپنے بیان پر لیڈر سے معافی مانگ لی
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں گیس بحران کے معاملے میں اپنے گزشتہ روز کے بیان پر اپنے لیڈر اور کارکنان سے معافی مانگ لی ہے۔
سماجی میڈیا پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم سے وزیر توانائی اور ایس ایس جی سی کے بارے میں شکایت کرنے سے متعلق کہنا چاہتا تھا۔
فردوس شمیم نقوی نے وزیر اعظم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ایسا پرعزم اور نیک آدمی کوئی نہیں۔