موغادیشو : صومالیہ میں اوباش نوجوانوں نے 19 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق افریقی ملک صومالیہ میں اجتماعی زیادتی کا یہ اندہناک واقعہ پیش آیا، جہاں اوباش نوجوانوں کے ایک گروہ نے دوشیزہ کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد چھٹے فلور سے نیچے پھینک دیا۔
مقتولہ گزشتہ جمعے دوپہر اپنے ایک دوست سے ملاقات کرنے گھر سے نکلی تھی، جہاں دوشیزہ کو دوست سے ملاقات کرنی تھی وہاں ملزمان نے حمدی محمد فرح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر6 منزل سے نیچے پھینک دیا۔
پولیس نے دوشیزہ سے زیادتی و قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں 11 افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ ملک بھر میں اب بھی خواتین پر ہونے والے بدترین ظلم و زیادتی کے خلاف شدید مظاہرے جاری ہیں۔