نئی دہلی : بھارتی پولیس اہلکار کے معذور رکشہ ڈرائیور کو گھسیٹے ہوئے تھانے لانے اور دھکا دیکر گرانے نے ظلم و بربریت کی مثال قائم کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس کی ایک اور ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو بھارت کے کروہ چہرے سے پردہ اٹھانے کےلیے کافی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریاست اتر پردیش کے ضلع قنوع میں ایک پولیس اہلکار کو معذور رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں ایک پولیس والا معذور شخص کو گھسیٹ کر پولیس چوکی لاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔
معذور شخص رکشہ چلاتا ہے، متاثرہ معذور شخص نے بتایا کہ وہ سڑک کے کنارے سواریوں کو بٹھا رہا تھا، تبھی کانسٹیبل نے اسے وہاں سے روانہ ہونے کو کہا، اس نے ایک منٹ ٹھہرنے کی گزارش کی، جس پر کاسٹیبل کرن پال نے اس کیساتھ بدسلوکی شروع کردی۔
ये जो निर्दयी सिपाही दिख रहा,देखो कैसे वर्दी की हनक दिखा रहा है,गरीब दिव्यांग को किस तरह धक्का देकर जमीन पर गिराकर, पीटकर लहूलुहान किया, #गर्भवती पत्नी रोती बिलखती रही लेकिन इस निर्दयी सिपाही को दया तक नहीं आई,कन्नौज के सौरिख के सदर बाजार का मामला. @Uppolice pic.twitter.com/kLTJf9SCpK
— Yogita Bhayana (@yogitabhayana) September 18, 2020
معذور ڈرائیور نے کہا کہ بدسلوکی کے بعد مارپیٹ کے بعد گھسیٹتا ہوا تھانے لے آیا اور تھانے لاکر اسے دھکا دے کر گرا دیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے، ملزم کانسٹیبل کو اپنا غصہ کنٹرول کرنا چایئے تھا، ملزم کو لائن حاضر کیا گیا ہے اور معاملہ کو تفتیشی افسر کے حوالے کردیا گیا ہے۔