برلن : جرمنی کے ایک اسپتال کے سسٹم پر ہونے والے سائبر حملے نے مریضہ کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق سائبر حملہ جرمنی میں واقع ایک اسپتال کے سسٹم پر ہوا تھا جس کے باعڈ سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا۔
سسٹم کے کام نا کرنے کے باعث اسپتال انتظامیہ نے خاتون کو داخل کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد مریضہ کے اہل خانہ نے دوسرے اسپتال کا رخ کیا تاہم خاتون راستے میں ہی دم توڑ گئی۔
جرمنی کے پراسیکیوٹر نے جمعے کے روز ڈوسیلڈورف شہر میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کو ایمبولینس کے ذریعے 30 کلومیٹر پر واقع دوسرے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اسی دوران انہوں نے آخری سانسیں لیں اور جب اسپتال پہنچیں تو ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔