Featuredپاکستان

بھارت چاہتا ہے پاکستان کے تین ٹکڑے ہو جائیں، فیصل جاوید

اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید نے بھارتی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کے تین ٹکڑے ہوجائیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے ایک مرتبہ پھر اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی کا شور کرنے والے یہ بتائیں کونسا فورم آزمایا، حلقے بتائیں، عمران خان 22 سالہ جد وجہد کے بعد عوام کے مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے۔

فیصل جاوید نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ باقی تمام لوگ اقتدار میں پہلے آئے بعد میں پارٹیاں بنیں، عمران خان اس قوم کے ساتھ اپنے وطن کے ساتھ مخلص ہیں۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے پاکستان کے تین ٹکڑے ہوجائیں، ہماری افواج ہی پاکستان کے دفاع کی ضامن ہیں۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ جو لوگ آج ہمارے اداروں کے خلاف ہیں ان کے پیچھے ایک مہم ہے، یہ مہم ہر صورت ناکام ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close