کراچی : کوویڈ کی نئی لہر کے باعث عراقی حکومت نے پی آئی اے کی جانب اربعین کےلیے ترتیب دی گئی پروازوں کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر لائن کی جانب سے اربعین کےلیے ترتیب دی گئی خصوصی پروازوں کا معاملے میں نیا رخ آگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اربعین پر نجف اور کربلا میں رش کو روکنے اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے ضمن میں فیصلہ عراقی حکومت کی جانب سے کیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پی آئی اے کی خصوصی پروازیں جن کا آغاز 27 ستمبر سے ہونا تھا ملتوی کی جارہی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ایسے تمام مہمانوں نے جنھوں نے بکنگ کروالی تھی وہ ریفنڈ بغیر کسی کٹوتی کے حاصل کرسکیں گے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مہمانوں کو پیش آنے والی دشواری کیلئے معذرت خواہ ہیں۔