اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے بابر اعوان سے ملاقات کے دوران کہا کہ قومی ادارے قابل احترام ہیں، ادارے ایک پیج پر اور ملک کے اتحاد کی ضمانت ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان سے ملاقات کے دوران کیا، موقع پر تازی سیاسی صورتحال حکومت امور اور نئی قانون سازی پر مشاورت ہوئی اور گزشتہ روز ہونیوالی اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں اپوزیشن قوم کےسامنے بے نقاب ہوئی، نیب اور تحقیقاتی اداروں کو مطلوب افراد کی کانفرنس تھی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قومی ادارے قابل احترام ہیں، ادارے ایک پیج پر اور ملک کے اتحاد کی ضمانت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، نواز شریف کی تقریر مجھے کیوں نکالا کا پارٹ ٹو تھی، تقریر کے ذریعے ان کی اصلیت قوم کے سامنے آئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نہ پہلے بلیک میل ہوئے نہ اب ہوں گے، احتساب جاری رہے گا۔