Featuredدنیا

بھارت نے کشمیر کا نقشہ تبدیل کردیا، مسعود خان

سرینگر : صدر آزاد کشمیر نے بھارتی جارحیت سے متعلق کہا کہ بھارت نے کشمیر کا نقشہ تبدیل کردیا، کشمیر تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گزر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اگست میں بھارت نے کشمیر پر ایک اور حملہ کیا تھا، بھارت نے کشمیر کو اپنے ساتھ شامل کرلیا اور وادی کا نقشہ بدل دیا۔

مسعود خان نے کہا کہ پاکستان نے چین کی مدد سے معاملے کو اٹھایا اور پاکستان نے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر آواز بلند کی۔

صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود یو این سیکیورٹی کونسل نے کچھ نہیں کیا، اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا اجلاس اس بار پھر ہورہا ہے، پاکستان، ترکی اور دیگر ممالک کشمیر کے معاملے کو اٹھائیں گے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ایجنڈے میں کشمیر نہیں۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ہمیں احمقوں کی جنت میں نہیں رہنا چاہیے، وزیر اعظم گزشتہ سال کی طرح کشمیر پر کھل کر بولیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close