Featuredدنیا

ٹرمپ کو زہر دیکر کر قتل کرنے کی کوشش ناکام

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کو مبینہ طور پر ایک زہر آلود خط بھیجنے والی مشکوک خاتون کو کینیڈین سرحد پر گرفتار کرلیا گیا ہے، رائسن نامی مہلک زہر کو لفافوں میں وہائٹ ​​ہاؤس کے پتہ پر بھیجا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے زہریلے مواد سے بھرے ہوئے خط کا لفافہ ضبط کرلیا ہے جو وائٹ ہاؤس کے پتے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے بھیجا گیا تھا۔

وہائٹ ہاؤس آنے والے پیکٹوں کی چھٹائی کے دوران مشکوک پائے گئے ان لفافوں کی جانچ پڑتال کی گئی، اس دوران لفافے میں رائسن نامی زہر کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی ہے، تفتیش کار یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا اس طرح کے اور بھی لفافے بھی بھیجے گئے ہیں یا نہیں۔

سرحدی حکام نے ایک خاتون کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ کینیڈا سے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی۔

انہوں نے مبینہ طور پر ریسین نامی زہر سے آلودہ ایک خط امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وہائٹ ہاؤس بھیجا تھا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق یہ خاتون کینیڈا سے نیویارک کے راستے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی کہ امریکی کسٹمز اورسرحدی تحفظ فورس کے افسران نے اسے حراست میں لے لیا۔

قانون نافذ کرنے والے افسران نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مذکورہ خاتون پر امریکی قوانین کے مطابق مقدمہ چلایا جائے گا، امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کی ابتدائی جانچ میں زہریلے مواد کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ رسن ایک انتہائی مہلک مادہ ہے جسے کاسٹر بینس (ارنڈی کی پھلیوں) سے نکالا جاتا ہے جس کی معمولی مقدار بھی سونگھنے سے جسم کے اعضا ناکارہ ہو جاتے ہیں، امریکی حکام نے مشکوک خط کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close