Featuredپاکستان

پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ، ایک سپاہی شہید

اسلام آباد : ترجمان پاک فوج نے پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک سپاہی صابر شاہ شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے بارڈر پر سرحد پار سے ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں نے پاک فوج پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے باجوڑ سیکٹر پر گزشتہ رات پاکستانی فورس کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان متعدد بار بارڈر مینجمنٹ کا معاملہ اٹھاتا رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکنے کےلیے بارہا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ ہوتی رہی ہے جس کے نتیجے میں میجر سمیت کئی سپاہی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close