سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر ایک اور کشمیری جوان کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت عروج پر پہنچ چکی ہے، درندہ صفت فوجیوں نے مقبوضہ وادی میں نام نہاد آپریشن کے نام پر ایک مرتبہ پھر خون کی گولی کھیلی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا دہشت گرد بھارتی فوجیوں نے ضلع بڈگام میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدام کو تقریباً 13 ماہ ہوگئے ہیں، قابض بھارتی فوج نے وادی کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، 13 ماہ کے دوران قابض بھارتی فوج کی جارحیت سے237 سے زائد کشمیری شہید ہوئے۔
قابض بھارتی حکومت کے 13 ماہ کے محاصرے کے دوران 1482سے زیادہ کشمیریوں زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج نے خواتین سمیت 13 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کیا۔