Featuredسندھ

چین کا بارشوں سے متاثر ہاریوں کی مدد کا اعلان

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سے چینی وفد نے ملاقات کی، اس دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ سندھ حکومت کی مدد کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سے قونصل جنرل مسٹر کی بیجیانکی کی قیادت میں چینی وفد نے ملاقات کی ہے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں صوبائی وزراء بھی شریک تھے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ چینی وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سے حالیہ بارشوں سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ سندھ کو امدادی کاموں کیلئے 25 ملین کا چیک دیا۔

چینی قونصل جنرل نے کہا کہ چین متاثر ہاریوں کی بھی مدد کرے گا، جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے چینی وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ سندھ حکومت کی مدد کی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 2010 اور 2011 کے سیلاب میں چین نے متاثرین کی مدد کی تھی، سندھ حکومت بارش متاثرین کی ہر طرح کی مدد کر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close